نوجوان نے500کی خاطر زندگی داؤ پرلگادی،ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

  نوجوان نے500کی خاطر زندگی داؤ پرلگادی،ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)شغل بازی کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی زندگی داؤ پر لگا دی۔ ریلوے کے سکیورٹی نظام پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔ پنجاب پولیس نے شرط لگا کر ریلوے ٹریک کے درمیان ٹرین کے نیچے لیٹنے کے واقعے کو خود کشی کا رنگ دے دیا ہے۔ درج کی جانے والی ایف آئی آر میں حقائق کو مسخ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویڑن (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

میں شکر کالونی پاکپتن چوک ساہیوال کے رہائشی فروٹ فروش نے دوستوں کے ساتھ شرط لگا کر اپنی زندگی داوپر لگا دی، ریلوے ٹریک پر لیٹ کر کول پاور پلانٹ کے لئے کوئلہ لے جاتی ہوئی ٹرین کو گزار کر پانچ سو روپے جیت لئے۔ ریلوے ملازمین کے مطابق یہ واقعہ ریلوے کے سکیورٹی نظام، گیٹ مین، ٹریفک کنٹرولر،پی ڈبلیو آئی، پی ڈبلیو ڈی اور ریلوے پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق اہل علاقہ ریلوے لائن کے اطراف میں کھڑے ہو کر ویڈیو بناتے رہے۔ شرط جیتنے کے بعد انہوں نے ملزم کو گلے لگایا اور مبارکبادیں دی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساہیوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر کا اندراج تو کر لیا مگر حقائق مسخ کر دئیے۔ ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق چوک پاکپتن ساہیوال کے رہائشی محمد سلیم عرف موم نامی شخص نے 6 اپریل کو 4 بجے شام کو بالمقابل قبرستان محلہ نور پارک ساہیوال ٹرین کی پٹڑی کے درمیان چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جو کہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔ موقع پر کافی لوگ اکٹھے ہو گئے۔ جبکہ حقائق کے مطابق ٹرین کے گزرنے سے قبل پانچ سو روپے کی شرط لگائی گئی، لوگ جمع ہوئے اس کے بعد ٹرین کی آمد سے فوری قبل ریلوے لائن کے درمیان ملزم لیٹ گیا جس پر مال گاڑی گزر گئی۔ اس دوران لوگوں کو ہجوم ہنستا رہا، بعد ازاں شرط جیتنے والے شخص ہنستے ہوئے اپنے دوستوں کو گلے ملتا رہا۔