خوفناک حادثے، دوبھائیوں سمیت 6افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

خوفناک حادثے، دوبھائیوں سمیت 6افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  

ملتان، صادق آباد،گگومنڈی، رحیم یارخان (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ)وہاڑی روڈ مخدوم رشید 18کسی پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گیئں اور موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے خانیوال چکنبر 92 کے رہائشی دو سگے بھائی محمد سجاد اور آصف موٹر سائیکل پر سوار وہاڑی چوک ملتان سے اپنی ہمیشرہ کے گھر چوک میتلا جارہے تھے کہ سامنے سے آنے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر نیچے گر گئے اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 ملتان اور پولیس تھانہ مخدوم رشید موقع پر پہنچ گیئں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گئی۔ جماالدین والی کے قریب بستی لنگر خان میں کنوا کھودائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے صادق آباد کے نواحی علاقہ جماالدین والی کے قریب بستی لنگر خان میں پرانا کنوا دس سال سے بند پڑا تھا کسان چچا بھتیجا دونوں ٹیوب ویل کا پنکھا اور گری ہوئی اینٹیں نکالنے کیلئے نیچے اترے تو اچانک مٹی کا تودا گرنے سے دونوں چچا بھتیجا دب گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچ کر کئی گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد 48 سالہ ریاض اور 16 سالہ پہلوان کی لاشیں نکال لی گئی اور ورثاء کے حوالے کردی گئی اس افسوس ناک حادثہ پر ورثاء کے گھروں میں کہرام مچ گیاجبکہچک نمبر187۔ای بی کا رہائشی ندیم احمد ولد نذیر احمد شام کے وقت بورے والا سے واپس گگو منڈی آ رہا تھا کہ جب وہ چک نمبر269۔ای بی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دہی جس کے نتیجہ میں ندیم احمد سڑک پر گر گیا اسے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا متوفی کو چک نمبر187۔ای بی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا،تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی 65 سالہ جام عبدالخالق جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جام عبدالخالق جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیاہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -