سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7دہشتگرد  ہلاک، اسلحہ اور بھارتی ادویات بر آمد 

      سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7دہشتگرد  ہلاک، اسلحہ اور بھارتی ادویات ...

  

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیر ستان اور مہمند میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ بھارتی ادویات،اسلحہ،مواصلاتی آلات،لٹریچراوردیگرسامان بر آمد کیا گیاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں اول خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے سے بھارتی ادویات، اسلحہ،مواصلاتی آلات،لٹریچراوردیگرسامان برآ مد کرلیا گیا ہے۔

7 دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -