اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں ایک اعشاریہ 81ڈالر تک کمی کر دی۔ اپریل کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.78ڈالر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 9.58ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.81ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی اور نئی قیمت 9.55ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں کمی سے سستی بجلی پیداوار میں مدد ملے گی۔
اوگرا