شب برات آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

  شب برات آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

  

اسلا م آ با د (سٹاف رپورٹر) شب برات آ ج شب مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا ئے گی۔کرونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برات کے سلسلے میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں سابقہ برسوں منعقد ہونے والی محافل اور ذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہ ہو سکیں گی جبکہ فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری،رات بھر نوافل،ذکر اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جاتا ہے۔لوگ کروناوائرس جیسی عفریت سے چھٹکارے،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،ملکی استحکام،امن وبھائی چارے،محبت و اخوت کے فروغ،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے شب برات کے موقع پر کسی بھی قسم کی آتش بازی میں ملوث پائے گئے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے افراد کو گرفتاری اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

شب برات

مزید :

صفحہ اول -