پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے ویزے کی معیاد میں 30 اپریل تک توسیع

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے ویزے کی معیاد میں 30 اپریل تک توسیع

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے ویزے کی معیاد میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے ویزے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن غیرملکیوں کے ویزے 15 مارچ کے بعد ختم ہو رہے تھے صرف انکے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں سمیت غیرملکیوں کے ویزے میں توسیع کی گئی۔امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ایسے تمام شہری جن کا ویزہ 15 مارچ کے بعد ختم ہو رہا تھا انہیں ویزے میں توسیع کی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -