عمران خان کا ترک صدر سے رابطہ، کرونا وائرس سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے کہ جس میں کورونا وائرس سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے سہولیات فراہمی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خاننے ترکی کے صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ترکی میں ہونے والے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی کاوشوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے سہولیات فراہم کرنے پر ترک صدر طیب اردگان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر نے کورونا وائرس وبا کے خلاف مل کر جنگ لڑنے پر اتفاق کیاہے۔
عمران خان