بہت جلد لاہور میں بھی جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، ملک ریاض

بہت جلد لاہور میں بھی جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، ملک ریاض

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ کراچی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپرے کرچکے،بہت جلد لاہور میں بھی جراثیم کش سپرے کیا جائے گا،بحریہ ٹاؤن روزانہ دو سے تین ہزار راشن بیگز غریبوں میں تقسیم کر رہا ہے،مخیر حضرات 2005ء زلزلے کے دنوں جیسے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔منگل کے روز دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی رابطے میں ہیں۔کراچی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپرے کیا گیا ہے،بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بہت جلد لاہور میں بھی جراثیم کش سپرے کریں گے۔سپرے کا اثر ایک ماہ تک برقرار رہتا ہے۔ضرورت محسوس ہوئی تو ایک ماہ بعد دوبارہ سپرے کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ قرنطینہ سنٹر بھی بنایا گیا ہے۔ملک ریاض نے مخیر حضرات سے بھی لوگوں کی امداد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امیر لوگ2005ء کے زلزلے کے دنوں جیسا جذبہ دکھائیں اور غریبوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوگی تو انڈسٹری چلے گی۔ملک ریاض نے کہا کہ حکومتی اعلان کے مطابق کنسٹرکشن سرگرمیوں کی اجازت خوش آئند ہے لیکن صرف کنسٹرکشن انڈسٹری کی سرگرمیاں بحال کرنا کافی نہیں ہے حکومت کو اپنے میگا پروجیکٹس پر بھی کام کا آغاز کرنا ہوگا۔

ملک ریاض

مزید :

صفحہ اول -