کابل گردوارہ،پاکستان نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

          کابل گردوارہ،پاکستان نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 25 مارچ کو کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان پہلے ہی گردوارہ پر دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کر چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے لانا ا چاہیے۔ تمام عبادگاہوں کا احترام اور حرمت لازمی ہے۔

مسترد

مزید :

صفحہ اول -