چار ٹر ار پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں 11اپریل تک توسیع

چار ٹر ار پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں 11اپریل تک توسیع

  

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔بین الاقوامی پرواز وں کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی 11اپریل رات 12بجے تک بڑھا دی۔سول ایوی ایشن حکام نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، نئی پابندی سے ڈپلومیٹس (سفارتی)اور کارگو جہازوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ریلیف آپریشن پر مامور قومی ایئر لائن کی پروازیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ اور سواب ٹیسٹ لازمی ہوں گے، مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کو محکمہ صحت کی ہدایات کے تحت قرنطینہ میں رکھنا لازم ہوگا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو 24گھنٹے کیلئے قرنطینہ بھجوایا جائے گا،جس کے بعد مسافروں کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایاکہ جن مسافروں کا کرونا مثبت آیا اسے روک لیا جائے گا منفی رزلٹ آنے پر گھروں کو بھجوادیا جائے گا اور تمام مسافروں کا مکمل ڈیٹا اور موبائل نمبر ریکارڈ میں رکھے جائیں گے۔

پابندی

مزید :

صفحہ اول -