شہباز شریف رستم خان بننے کی ناکام کو شش نہ کریں: فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف رستم خان بننے کی ناکام کو شش نہ کریں: فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف رستم خان بننے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ پنجاب کا کسان جتنا آج خوش ہے، پچھلے 70 سالوں میں نہیں تھا۔شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف رستم خان بننے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ پنجاب کا کسان جتنا آج خوش ہے، پچھلے 70 سالوں میں نہیں تھا۔ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں 309 ارب روپے سے زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت 35 ہزار کلومیٹر کے نالے اور کھالے پکے کیے گئے۔ پہلے ڈیڑھ سال میں تین سو چھوٹے ڈیمز بنانے کے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ 300 چھوٹے ڈیمز بنانے کے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں چاول، گندم اور گنے کے کاشتکاروں کو جدید مشینری 50 فیصد سبسڈی پر دی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے فی ایکڑ قرضوں کو دوگنا کردیا گیا۔ گنے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بقایاجات ادا کرائے گئے۔ یہ بقایاجات (ن) لیگی دور میں شریف خاندان اور ان کے حواریوں کی شوگر ملز کے ذمہ واجب الادا تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اس وقت ہر کاشتکار بہترین ریٹ اور سہولیات ملنے ہر عثمان بزدار کی حکومت کا شکر گزار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت زراعت کے شعبے کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 1400 سے 3000 روزانہ ہوگئی ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چھ سو بیس ملین روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ بزدار حکومت نے ریلیف پیکیج کا دائرہ کار بھی اٹھارہ لاکھ سے پچیس لاکھ خاندانوں تک بڑھا دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کی کورونا ٹیسٹنگ استعداد چودہ سو سے تین ہزار روزانہ ہو گئی ہے،اور آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے گوجرانوالہ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،جہلم اور سیالکوٹ میں فیلڈ اسپتال آپریشنل ہوگئے ہیں،ان فیلڈ اسپتالوں کی مجموعی استعداد 1450 بستروں پر مشتمل ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بزدارحکومت صوبے میں صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -