سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر اور سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر اور سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس652.40پوائنٹس کے اضافے سے31231.55پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجبکہ 64.17فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 13رب47کروڑ6لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر59کھرب 97ارب 36کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31306پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس652.40پوائنٹس کے اضافے سے31231.55پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے215کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ100کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دوسری جانبمقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر1.12روپے کے اضافے سے168.10روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے166.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت1.50روپے کے اضافے سے 166.50روپے سے بڑھ کر168روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت میں 16ڈالر اضافہ سے1656ڈالر ہوگئی جس کی وجہ سے مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت342روپے کے اضافے سے83162روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -