وزارت خزانہ سے یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسڈی کیلئے 10 ارب روپے جاری

    وزارت خزانہ سے یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسڈی کیلئے 10 ارب روپے جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 10 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دئیے ہیں۔عمر لودھی نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہ اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ کوشش ہے اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز

مزید :

صفحہ اول -