چیئرمین نیب نے اکرم درانی کیخلاف جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

      چیئرمین نیب نے اکرم درانی کیخلاف جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب نے وزارت ہاؤسنگ میں غیر قانونی بھرتیوں اور سرکاری گھروں کی الاٹمنٹس سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے انکوائری افسر کی تبدیلی کا حکم دیدیاہے اور معاملے کی از سر نو انکوائری کی ہدایات جاری کی ہیں۔نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ عدالت نے 30 جنوری کو اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر نظرثانی کیلئے معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین نیب کی طرف سے رائے طلب کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تجویز دی کہ معاملے پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے۔ فی الحال وارنٹ گرفتاری واپس لے کر از سر نو انکوائری کرائی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ہیں،۔نکوائری افسر بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف وزارت ہاؤسنگ میں بھرتیوں اور سرکاری گھروں کی الاٹمنٹس کی از سر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد اکرم درانی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہو گئی ہے اس لیے اسے خارج یا نمٹا دیا جائے۔

وارنٹ منسوخ

مزید :

صفحہ اول -