بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا

  بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کی مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کی بطور مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر بابر اعوان کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ ڈویڑن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔سید فخر امام نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، فخر امام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ ایوان صدر میں فخر امام کی بہ طور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -