حکومت نے شوگر ملوں کو کسی قسم کی ا عانت نہیں دی،ندیم افضل چن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی مدت کے دوران شوگر ملوں کو کسی قسم کی کوئی اعانت نہیں دی۔سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں شوگر ملوں کوبھاری اعانت دی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شوگر ملوں کو ہمیشہ اعانت کی فراہمی کو ترجیح دی تاکہ اپنے رہنماء جو ملوں کے مالک تھے کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
ندیم افضل چن