فروری 2020، بیڈویئر ز کی بر آمدات میں 6فیصد اضافہ

    فروری 2020، بیڈویئر ز کی بر آمدات میں 6فیصد اضافہ

  

اسلام آباد ( آن لائن)بیڈ ویئرز کی برآمدات میں فروری کے دوران 5.79 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر31.75 ارب روپے ہو گیا جبکہ جنوری 2020 کے دوران بیڈ ویئرز کی برآمدات 30.02 ارب روپے رہی تھیں۔اس طرح جنوری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2020 کے دوران بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 1.73 ارب روپے یعنی 5.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -