نار ووال کیلئے 82ہزار میٹرک ٹن گند م خرید ی جا ئے گی، وزیر اوقاف

    نار ووال کیلئے 82ہزار میٹرک ٹن گند م خرید ی جا ئے گی، وزیر اوقاف

  

لاہور(فلم رپورٹر) وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ضلع نار ووال میں اس سا ل 82ہزار 4سو 42میٹرک ٹن (8لا کھ 24ہزار 420بو ری 100کلو گرا م) گند م خرید ی جا ئے گی۔جن میں نا رووال 2لا کھ،شکر گڑھ 2لاکھ،بد وملہی 1لاکھ24ہزار 420،دم تھل 1لا کھ 50ہزار بو ری اور منڈی خیل کے لئے 1لاکھ 50ہزار بو ری گند م کی خرید اری کی جا ئے گی،اس سلسلہ میں تما م انتظا مات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضلع کے پا نچ خریدا ر ی مر اکز پر صفا ئی ستھرا ئی کے علا وہ دیگر سہو لیات کا جائزہ لیا جارہا ہے تا کہ با ردا نے کے تقسیم کے مو قع گند م کی خریداری کے موقع پر کا شتکار و ں کو کسی قسم کی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑے اور اس حوا لے سے تما م اے،ایف،سی اور فوڈ انسپکٹر ز کو ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں۔ کرونا وا ئرس کے پھیلا ؤ کی روک تھا م کے ساتھ ساتھ ڈینگی سر ویلینس سر گرمیو ں کو بھی اسی اندا ز میں جا ری رکھے جا ئے اس حوا لے سے کسی قسم کی کو ئی غفلت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔

حکومت تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے: انجمن تاجران لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے خوردونوش کے کاروبار کی طرح تاجروں کو حفاظتی تدابیر اورمحدو وقت تک دیگر کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دے،حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلئے پیکج کاا علان کیا جائے تاکہ و ہ کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشر ف بھٹینے کہا کہ لاک ڈاؤن طویل ہونے سے چھوٹا تاجر شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کے پاس دوبارہ کاروبار شروع کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ کئی تاجروں کادکانوں میں لاکھوں روپے کا مال پڑا ہے جس کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اشیائے خوردوش کے ساتھ محدود وقت کے لئے دیگر کاروبار بھی کھولنے کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے حفاظتی تدابیر یقینی بنانے کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجرزیادہ دیر تک کاروبار بند رکھ کر ملازمین کی تنخواہیں او ریوٹیلٹی بلز کی ادائیگی نہیں کر سکیں گے جس سے بیروزگار کا طوفان آئے گا۔

اور اس کے بعد حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔ اشر ف بھٹینے کہاکہ اس سلسلہ میں حکومتی ذمہ داران سے بھی رابطوں کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں اپیل کی جائے گی کہ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ ساتھ عملے کی تنخواہوں کا بھی بندوبست کر سکیں۔

مزید :

کامرس -