انور مقصود کا موجودہ حالات کا دکھ بھرے اندازمیں تذکرہ

انور مقصود کا موجودہ حالات کا دکھ بھرے اندازمیں تذکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور مصنف اور میزبان انور مقصود نے حالات حاضرہ کا تذکرہ نہایت درد بھر انداز میں کیا ہے۔انور مقصود کا کہنا تھا کہ مجھے آج کل ٹیلی ویژن پر کھانے پکانے کے تیل کے اشتہارات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ان اشتہارات میں لوگ بہترین پکوان تیار کرتے نظر آتے ہیں، میں ٹی وی چینلز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت اس قسم کے اشتہارات نشر نہ کئے جائیں، پاکستان میں اس وقت بہت سے افراد ایسے ہیں جن کے گھروں میں کھانے کیلئے کچھ بھی موجود نہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس سے بدترین وقت نہیں دیکھا، پوری دنیا صرف ایک چھینک اور کھانسی کے ڈر سے گھروں میں محصور ہے۔انور مقصود کے مطابق ’لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے، پوری دنیا میں ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے ہمارے گھروں کے دروازے کیسے بند نہیں ہوں گے۔
؟ اگر ہم ابھی خیال کرلیں گے تو سب کچھ جلد واپس کھل جائے گا‘۔جب ان سے لاک ڈاؤن کے باعث مقامی سینما اور ٹی وی کے متاثر ہونے پر بات کی گئی تو انہوں نے اس پر نہایت مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔

مزید :

کلچر -