اداکارہ وماڈل آیت چوہدری کا ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ معاہدہ

  اداکارہ وماڈل آیت چوہدری کا ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ معاہدہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آیت چوہدری کاملٹی نیشنل کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا،معاہدہ کے تحت ٹیلی فلمز اور ڈرامہ سیریلز میں کام کریں گی۔ آیت چوہدری نے بتایاکہ یہ معاہدہ ان کے اور ملٹی نیشنل پروڈکشن کمپنی کے درمیان طے پایا ہے جس کے تحت وہ اس کمپنی کی بننے والی ٹیلی فلمز اور ڈرامہ سیریلز میں کام کریں گی ایک سوال کے جواب میں آیت چوہدری نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ مختلف ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں جو آن ائیر ہوچکی ہیں۔

آئت چوہدری نے کہاکہ وہ ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنے میں مصروف ہیں اور ان کے کافی پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں جوجلد آن ائیر کر دئیے جائینگے۔

آئت چوہدری نے مزید کہاکہ میرے فن کی بدولت اللہ نے مجھے بہت عزت سے نوازاہے اورانشاء اللہ میرے دیگر پراجیکٹس بھی میری اس عزت اور پذیرائی میں اضافے کا باعث

بنیں گے۔

مزید :

کلچر -