نادیہ ہاشمی کی نئی ویڈیو”حاضرہاں“ 12 اپریل کو ریلیز ہوگی

  نادیہ ہاشمی کی نئی ویڈیو”حاضرہاں“ 12 اپریل کو ریلیز ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار عو ن عباس اور نادیہ ہاشمی کا نیا ویڈیو”حاضرہاں“12 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس ویڈیوکوشاہین شاہین سٹوڈیواپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کرے گا۔اس گانے کی کمپوزیشن عون عباس نے خود ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک علی حیدر ٹیپو نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی شاعری ایس اے گوہر کی لکھی ہوئی ہے اس کے ویڈیو ایڈیٹر عاطف اے جے اور ڈی اوپی عبدالستار ہیں۔ عون عباس نے بتایا کہ جس طرح میرا گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ مشترکہ گیت”ناراض تینوں نئیں کرنا“سپرہٹ ثابت ہواتھا اور اس کے ایک لاکھ سے زائد ٹک ٹاک بنے تھے انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا گیت بھی اسی طرح ہٹ ہوگاکیونکہ نادیہ ہاشمی ان کی پسندیدہ سنگر ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ بہترین گیت ریکارڈ کروایاہے۔عون عباس نے کہاکہ یقین ہے کہ ان کا یہ گانا بھی عوامی پذیرائی حاصل کرے گا۔عون عباس نے ندیم عباس لونے والا،حمیرہ ارشد،فرح انور،احمدحسن اور علی شیر کے شکر گزار ہیں۔

جنہوں نے اس نئے ڈیوٹ گانے کی کامیابی کیلئے اپنے نیک جذبات کا اظہارکیاہے۔

مزید :

کلچر -