”نغمہ ساز“ کا میوزیشنز،سنگرز اور ٹیکنیشنز تک راشن پہنچانے کا آغاز

”نغمہ ساز“ کا میوزیشنز،سنگرز اور ٹیکنیشنز تک راشن پہنچانے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ریکارڈنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹیکنیشنز،سنگرز اور میوزیشنز کے لئے قائم کی گئی سماجی تنظیم ”نغمہ ساز“ نے غریب آرٹسٹوں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھالیا،پہلے مرحلے کا آغاز لیاری کراچی سے کیا گیا۔ اس سماجی تنظیم کا قیام معروف گلوکار تنویرآفریدی نے رکھا تھاجس میں ملک بھرسے گلوکار،میوزک ڈائریکٹرز اور میوزک انڈسٹری سے متعلقہ شخصیات شامل ہیں جس کے پلیٹ فارم سے وہ ریکارڈنگ انڈسٹری کے غریب ٹیکنیشنز،گلوکار اور میوزیشن کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہتے ہیں۔
شتہ روز بھی انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم ای ایم آئی پاکستان کے تعاون سے نغمہ ساز گروپ کی خدمت مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکشن اور ریکارڈنگ انڈسٹری کے115 میوزیشنز سنگرز ٹیکنیشنز اور دیگر فنکاروں کو گروں پر راشن پہنچانے کااہتمام کیا گیا۔”نغمہ ساز“ کے روح رواں تنویر آفریدی نے لیاری کے علاقہ میں رہنے والے غریب گلوکاروں،ٹیکنیشنز اور میوزیشنز کے گھروں میں راشن پہنچایا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی راشن پہنچایاجائے گا۔

مزید :

کلچر -