راشن کی مد میں 6 ہزار فی خاندان جاری کئے جا چکے ہیں، سعید غنی
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے جبکہ راشن کی تقسیم کے لیے کمیٹی میں نامور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایک ارب 8 کروڑ روپے راشن کی مد میں جاری کیے جاچکے ہیں۔کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اس وقت دنیا بھر میں تمام ملکوں کوماسک کی کمی سامنا ہے۔
سعید غنی