فیصل آباد، ایم ڈی واسا نے 600سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کر دیئے

فیصل آباد، ایم ڈی واسا نے 600سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کر دیئے

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موجودہ کرونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے برعکس ایم ڈی واسا نے اپنی ریٹائرمنٹ سے صرف دو روز قبل فنڈز کی عدم دستیابی کو بہانہ بنا کر واسا کے مختلف شعبوں میں عرصہ 8سال سے ڈیوٹی دینے والے 6سو سے زائد ڈیلی ویجرز ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف شعبوں میں تقریباً 700 ورک چارج ملازمین ڈیوٹی دے رہے تھے جن میں ڈسپوزل‘فنانس‘ سیف واٹر سیل‘ مین آفس‘ آپریشن کے شعبہ جات QCDاور O&M‘پمپ آپریٹرز اور ڈرائیونگ کے شعبہ جات بھی شامل ہیں۔ انہیں گزشتہ کئی سال کے دوران واسا کے ان شعبہ جات کی ضروریات کے تحت ورک چارج ڈیوٹیز کیلئے بھرتی کیا گیا تھا۔گزشتہ سال بھی ایم ڈی واسا نے ان کو اچانک ہی ملازمتوں سے فارغ کر دیا تھا مگر بعدازاں واسا کی کارکردگی متاثر ہونے پر ان کی واپسی کر لی گئی مگر ا ن میں کئی نئے چہرے بھی شامل کر لئے گئے۔

برطرف

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -