عمیر ثنا فاؤنڈیشن، پیماکا عباسی شہید ہسپتال کو کٹس کا عطیہ

      عمیر ثنا فاؤنڈیشن، پیماکا عباسی شہید ہسپتال کو کٹس کا عطیہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عمیرثنا فاؤنڈیشن اورپاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)کے تحت عباسی شہید ہسپتال کوڈاکٹروں اور عملے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی150حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں۔عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کٹس عباسی شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرندیم راجپوت کے حوالے کیں۔اس موقع پرکے ایم سی کی سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹرسلمی کوثر،عباسی ہسپتال پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر قیصر جمال اوردیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرثاقب انصاری نے کہاکہ ڈاکٹرز اور ہسپتال میں کام کرنے والا دیگرعملے کو کوروناوائرس سے متاثرہونے کاشدید خطرہ موجود ہے،اس حوالے سے ضروری ہے کہ ان کو تمام درکارحفاظتی لوازمات فراہم کیے جائیں،عمیر ثنا فاؤنڈیشن اور پیما نے اس ضرورت کااحساس کرتے ہوئے عباسی شہید ہسپتال کے عملے کے لیے کٹس فراہم کیں۔ڈاکٹرسلمی کوثر نے کٹس فراہم کرنے پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن اور پیماکاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز کا دیرینہ اور بالکل جائز مطالبہ تھا،ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ عباسی شہید ہسپتال کے سو فیصد عملے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس فراہم کریں۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -