حکومت کی بجائے نجی شعبہ عوام کی دادرسی کررہا ہے،خالد ممتاز

  حکومت کی بجائے نجی شعبہ عوام کی دادرسی کررہا ہے،خالد ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور ممبر سندھ بار کونسل خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے مشکل حالات میں حکومت کی بجائے نجی شعبہ عوام کی دادرسی کررہا ہے۔حکمران صرف بیانات دینے تک محدود ہیں اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام چکے ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ قوم کورونا میں مبتلا ہے اور سیاستدان آپس میں دست و گریبان ہیں۔قومی یکجہتی کے فقدان سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔وہ نیو کراچی میں غریب عوام میں راشن تقسیم کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو راشن کی فراہمی کی صرف یقین دہانی کرارہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کررہی ہے۔غریب عوام کی امداد کے سلسلے میں انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔اگر موجودہ صورت حال برقرار رہی تو عوام کورونا کی بجائے بھوک سے مرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ان کے قول و فعل میں تضاد ہے،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑہا ہے۔