لاک ڈاؤن کے باعث سائبر فنانشل کرائم میں اضافہ

لاک ڈاؤن کے باعث سائبر فنانشل کرائم میں اضافہ

  

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن سائبر فنانشل کرائم میں اضافے سے کئی شہری کروڑوں روپے سے محروم ہوگئے۔لاک ڈاؤن کے وجہ سے بینکوں نے صارفین کیلئے آن لائن سہولیات بڑھائی ہیں مگر اس کا فائدہ فراڈیوں نے اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ایف آئی اے حکام کو اب تک آن لائن دھوکے بازی کی 100 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق فراڈیوں نے زیادہ تر خواتین اور کم پڑھے لکھے افراد کو نشانہ بنایا۔ شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی یا آن لائن شاپنگ کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالغفارنے اس ضمن میں بتایاکہ ایک نجی بینک کی جانب سے بھی 50 سے زائد مشتبہ نمبرز فراہم کیے گئے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی دفاتر بند ہونے پر تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ آن لائن فراڈ میں ملوث افراد زیادہ تر فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں سے گروہ کی شکل میں آپریٹ کر رہے ہیں۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -