کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت حکومت سندھ نے کہاہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ مقامی منتقلی کے45نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہے جبکہ حیدرآباد،شہیدبینظیرآباد سے ایک، ایک کیس ر پورٹ ہواہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی منتقلی کے45نئے کیس اور ٹنڈو محمد خان میں مقامی منتقلی کے7کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں مزید16مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہے، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی اوردوکاحیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سے متاثر 662 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سات سو تیرا افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -