سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران و ملازمین کو حفاظتی کٹس کی فراہمی

  سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران و ملازمین کو حفاظتی کٹس کی فراہمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع ملیر کے افسران و عملے کوجراثیم کش ادویات کے اسپرے اور کچرا اٹھانے کے امور انجام دینے اور کورونا وائرس (COVID-19) سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹ فراہم کردی گئی ہیں۔ جبکہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، آصف اکرام کی ہدایت پر ضلع ملیر میں کمرشل علاقوں میں کلورین و دیگر کیمیکل کے اسپرے کے ساتھ ساتھ گلیوں، محلوں میں گھروں کے دروازوں، کھڑکیوں، کیاریوں اور گھر کے سامنے کے ایریا کو جراثیم سے پاک (Disinfect) کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن ضلع ملیر صابر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان کھیڑو کی نگرانی میں یوسی 11 جعفر طیار سوسائٹی، یوسی 10 غازی داؤد بروہی، یوسی 13 بھٹائی آباد میں اسپرے کا کام انجام دیا گیا جبکہ بالترتیب تمام یوسیز میں اسپرے کیا جارہا ہے۔ دیگر تفصیلات میں 16 لیٹر پانی میں کلورین و دیگر کیمیکل مکس کر کے ہر یوسی کے ہر وارڈ میں جاکر ایک ایک گھر پر اسپرے یقینی بنایاجا رہا ہے۔دریں اثناء رکشہ ٹرالی کے ذریعے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے۔ایم ڈی آصف اکرام نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بتدریج عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور کھلا کچرا پھینکے کی روایت کو ختم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ مزید براں رکشہ ٹرالی سے کچرا بروقت مرکزی کچرا کنڈی میں منتقلی کے بعد فوری طور پر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بتدریج گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو بڑھاتے جا رہے ہیں کچرا جہاں سے پیدا ہوگا وہی سے جمع ہوجائے گا توگلی محلوں میں نہیں پھیلے گاجس کے لئے شہریوں کو آگاہی دے رہے ہیں کہ کھلا کچرا باہر نہ پھینکیں۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر آپریشن صابر شاہ نے مختلف علاقوں میں ہاتھ دوھونے کے آگاہی کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -