کراچی: کورونا کے معیشت پر اثرات، 100ملازم فارغ

کراچی: کورونا کے معیشت پر اثرات، 100ملازم فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، کراچی سائٹ کی گارمنٹس فیکٹری نے 100 سے زائد ملازمین کو نکال دیاہے۔ فیکٹری انتظامیہ کے اس عمل پر ملازمین نے کورونا وائرس کے خلاف بتائی گئی تدابیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور فیکٹری مالکان کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی، اس دوران کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے، احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں زیادہ تر ملازمین کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں،اچانک ہمیں ملازمت سے نکال دیا ہم کہاں جائیں۔فیکٹری انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث فیکٹری میں کام ہی نہیں، ملازمین کو رکھ کر تنخواہیں کہاں سے دیں گے؟