اپریل کے پہلے ہفتے سے ہی سندھ میں شدید گرمی

  اپریل کے پہلے ہفتے سے ہی سندھ میں شدید گرمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں ماہ اپریل کے پہلے ہفتے ہی سے پاکستان میں صوبہ سندھ گرمی کی شدت کا مرکز بن گیا ہے۔گزشتہ روزسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سب سے زیادہ گرمی تھر کے شہر مٹھی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ جبکہ حیدرآباد، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا جبکہ رمضان تک کراچی بھی گرم اور خشک ہوجائے گا۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -