اپنا بچا ہوا کھانا گلی کے جانوروں کو کِھلائیں، عامرلیاقت حسین

اپنا بچا ہوا کھانا گلی کے جانوروں کو کِھلائیں، عامرلیاقت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اپنا بچا ہوا کھانا گلی کے جانوروں کو کِھلائیں تاکہ اِس مشکل گھڑی میں معصوم جانور بھوکے نہ رہیں۔اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنا بچا ہوا کھانا، کھانے کی ہڈیاں وغیرہ گلی کے جانوروں کو کھلائیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ اِس وقت تمام ریستوران اور شادی ہالز وغیرہ بند ہیں لیکن پہلے یہ ہوتا تھا کہ شادی ہالز اور ہوٹل وغیرہ میں جو بھی کھانا بچتا تھا وہاں کی انتظامیہ وہ کھانا رات کو ایک مخصوص مقام پر رکھ دیتی تھی تاکہ گلی کے جانور وہاں سے وہ کھانا کھالیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ اپنے گھر میں موجود پالتو جانوروں کا بہت زیادہ خیال رکھیں کیونکہ پالتو جانور ہماری فیملی کا ایک حصہ ہوتے ہیں اِس لیے ان کے کھانے پینے کا خیال رکھیں۔