کرونا وائرس کے باعث ہمدرد انٹرنیشنل ہیلتھ کانفرنس مؤخر

  کرونا وائرس کے باعث ہمدرد انٹرنیشنل ہیلتھ کانفرنس مؤخر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ادارہ برائے صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) اپنے قیام کی تاریخ 7۔اپریل 1948 ء کو دنیا بھر میں عالمی یوم صحت کے طور پر مناتا ہے۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اپنے بانی شہید حکیم محمد سعید کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ 29 سالوں سے اس دن کو منا رہا ہے۔ اس دن خصوصی طور پرہمدرد کی جانب سے انٹرنیشنل چلڈرنز ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال منعقد کی جانے والی کانفرنس بہ عنوان”موثر نرسنگ و مڈوائفری مجموعی صحت کی ضامن“ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -