موذی وبا کے پیش نظر نرسز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں،شاہد اقبال

  موذی وبا کے پیش نظر نرسز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں،شاہد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شاہد اقبال نے کہا ہے کہ موذی وبا کے پیش نظر نرسز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ سہولیات کی فراہمی کا فقدان ہے۔لیکن اس صورتحال میں بھی نرسز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جارہی ہیں۔منگل کو قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں موزی وبا کے پیش نظر نرسز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ سہولیات کی فراہمی کا فقدان ہے۔لیکن اس صورتحال میں بھی نرسز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسز کے فور ٹئیر فارمولے ہر عملدرامد کیا جائے۔ ہیلتھ پروفیشنل الاونس فی الفور منظور کیا جائے۔چئیرمین ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جناح اسپتال میں پانچ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ المیہ یہ ہے سندھ حکومت نرسز کے ٹیسٹ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ہم مستقل سندھ حکومت کو خط لکھ رہے ہیں جسکا جواب تاحال نہیں دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے طبی عملے کو مراعات دینے کے بجائے تنخواہوں کی مد میں کٹوتی کی ہے مرتضی وہاب اور سعید غنی نے وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں نرسز کی بھی اسکریننگ کی جائے