بحریہ انکلیو اسلام آباد میں کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں جراثیم کش سپرے
کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن اور این ڈی ایم اے کی ٹیموں نے ڈی سی اسلام آباد کی مشاورت کے تحت چٹھہ بختاور، ترلائی اور ہٹار میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری کے ذریعے جراثیم کش سپرے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں کھنہ پل اور ایکسپریس وے پر سپرے کیا گیا ہے۔ اس علاقے کی تنگ گلیوں میں وائرس کا خطرہ زیادہ ہونے کی صورت میں اس کو اچھی طرح ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کل سے بنی گالہ اور لکھوال کے ایریاز میں بحریہ ٹاؤن کی ٹیمیں سپرے کرنے کے لئے جائیں گی۔ کرونا سے بچاؤ کی یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس مہم میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی ہدایت پر ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ اصولوں کے مطابق کیمیکل ڈس انفیکٹ سلوشن سپرے کے ذریعے کیمیکل کو ضائع کیے بغیر ایک بڑے رقبے کو ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے اور جب تک وائرس ختم نہ ہو جائے بحریہ ٹاؤن کی ٹیمیں ملک کی خدمت کے لئے سرگرم رہیں گی۔