فیصل آباد میں ڈاکو راج قائم، ایک ہی روز میں 37وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی قیمتی اشیا سے محروم
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ شہریوں سے37وارداتوں کے دوران 3لاکھ روپے سے زائد نقدی‘طلائی زیورات‘ ایک رکشہ‘ 13 موٹر سائیکل‘لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ بیٹریاں‘درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے عبدالستار سے نقدی‘ موبائل چھین لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ اسی طرح زاہد سے 90ہزار‘ چارموبائل‘ موٹر سائیکل‘ فرحان سے پچاس ہزار‘ موبائل‘ ساجد سے پچاس ہزار‘ موبائل‘ عبید سے 10ہزار‘ موٹر سائیکل‘ نوید‘اظہر‘طلحہ‘ عبدالرؤف‘شبیر‘ غلام عباس‘زاہد‘ رجب اور سلیم سے نقدی‘ موبائل فونز‘ حکیم عبدالقدوس اور اسلم سے موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ دانش کی دکان سے بیٹریاں‘ افضل کے ٹاور سے بیٹریاں‘طاہر‘ شفقت اور غفور کے گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی‘پانچ تولے سے زائد طلائی زیورات‘ ایان کی فیکٹری سے تیار لیڈیز سوٹ‘عدنان‘ شہزاد اور اللہ دتہ کی دکانوں‘ ظفر اقبال اور ناصر کی لاکھوں روپے مالیت کی پانچ گائے اور تین بھینسیں‘ آصف کا رکشہ‘ حافظ صہیب‘ وسیم اکرم‘علی‘ آصف‘ دلاور‘ حمزہ‘اقبال‘ مبشر اور عبداللہ کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
وارداتیں