حکومت تاجران کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے: انجمن تاجران

حکومت تاجران کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے: انجمن تاجران

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے خوردونوش کے کاروبار کی طرح تاجروں کو حفاظتی تدابیر اورمحدو وقت تک دیگر کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دے،حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلئے پیکج کاا علان کیا جائے تاکہ و ہ کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشر ف بھٹینے کہا کہ لاک ڈاؤن طویل ہونے سے چھوٹا تاجر شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کے پاس دوبارہ کاروبار شروع کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ کئی تاجروں کادکانوں میں لاکھوں روپے کا مال پڑا ہے جس کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اشیائے خوردوش کے ساتھ محدود وقت کے لئے دیگر کاروبار بھی کھولنے کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے حفاظتی تدابیر یقینی بنانے کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجرزیادہ دیر تک کاروبار بند رکھ کر ملازمین کی تنخواہیں او ریوٹیلٹی بلز کی ادائیگی نہیں کر سکیں گے جس سے بیروزگار کا طوفان آئے گا۔

اور اس کے بعد حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔ اشر ف بھٹینے کہاکہ اس سلسلہ میں حکومتی ذمہ داران سے بھی رابطوں کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں اپیل کی جائے گی کہ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ ساتھ عملے کی تنخواہوں کا بھی بندوبست کر سکیں۔

مزید :

کامرس -