کروناسے محفوظ سمجھنے والوں کو برطانوی وزیراعظم سے سیکھنا چاہیے،اسد عمر

کروناسے محفوظ سمجھنے والوں کو برطانوی وزیراعظم سے سیکھنا چاہیے،اسد عمر

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ جوسمجھتے ہیں کوروناسے محفوظ ہیں انہیں بورس جانسن سے سیکھنا چاہیے، کوروناوائرس کے اثرات انتہائی سنگین ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے کہا کہ جوسمجھتے ہیں کوروناسے محفوظ ہیں انہیں بورس جانسن سے سیکھناچاہیے، بہترین طبی سہولت رکھنے والے ملک کاوزیراعظم بھی آئی سی یوپہنچ گیا، تو پھر یقین کریں آپ اتنے طاقتورنہیں کہ سامنا کرسکیں، کورونا وائرس کے اثرات انتہائی سنگین ہیں۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -