اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا گیا،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا،اجلاس میں کراچی میں ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ مؤخر کرنے زیر غور کیا جائے گا۔ایجنڈا کے مطابق تاپی گیس پائپ لائن کی قیمت کا تعین پر کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا،روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پی ایس او اور دیگر تیل کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کا معاملہ زیر غور آئے گا،ڈالر کی قدر میں اضافہ سے کوہالہ پن بجلی منصوبے کی ادائیگیوں کا معاملہ پر غور کیا جائے گا،بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کے بارے میں مربوط پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،نجی کمپنی سے غیر ملکی کرنسی کا قرض واپس لینے کی منظوری دی جائے گی،فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سنٹر کی تعمیر کیلئے پیشگی رقم جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا،پاکستان رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت اور سپیئر پارٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ایجنڈا کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9کروڑ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی،وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سے منسلک ایگزیکٹیو ایجنسیز کو بھی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -