ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظور نظر میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظور نظر میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص میں ڈرگس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ سے کچھ میڈکل اسٹوروں کو شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران کھولنے کی اجازت حاصل کرلی جس سے میڈیکل اسٹوروں کے مالکان میں شدید غم و غصے کی لہر پھیل گئی اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ تمام میڈیکل اسٹوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران کھولنے کی اجازت دی جائے یا پھر شہر میں سارے میڈیکل اسٹوروں کو بند کروا دیا جائے،تفصلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کچھ میڈیکل اسٹوروں کے مالکان کو ڈرگس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی سفارش پر شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی جس سے میڈیکل اسٹوروں کے مالکان میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہو گئی اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی امتیازی پالیسی کی شدید مذمت کی،مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت اور کمشنر میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی غیر اصولی اور امتیازی پالیسی کا نوٹس لیکر انکوائری آرڈر کی جائے اور تمام میڈیکل اسٹورں کو شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران بند رکھا جائے یا پھر سب کو کھولنے کی اجازت دی جائے ورنہ وہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -