راولپنڈی،کروناسے جاں بحق سابق برطانوی خاتون کونسلر سپردخاک

راولپنڈی،کروناسے جاں بحق سابق برطانوی خاتون کونسلر سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا کے باعث انتقال کرنے والی برطانیہ کی سابق کونسلر شبنم صادق کی آبائی علاقے کہوٹہ میں تدفین کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شبنم صادق اپنے شوہر کے ہمراہ چند روز قبل بیرون ملک سے آئیں تھیں۔کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد دونوں کو پمزہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ شبنم صادق کے شوہر کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم بعد ازاں خاوند کو نیگیٹو آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔سابق برطانوی کونسلر کو طبیعت مزید خراب ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شبنم صاد ق کئی روز تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پررہیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔
شبنم صادق