آٹا، چینی، بحران، انکوائری کا دائرہ وسیع کسان تنظیموں سے مشاور ت کا فیصلہ 

آٹا، چینی، بحران، انکوائری کا دائرہ وسیع کسان تنظیموں سے مشاور ت کا فیصلہ 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ایف آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء نے چینی اور آٹا سبسڈی میگا خوردبورد سیکنڈل کی انکوائری میں کسان نمائندہ تنظیموں سے بھی ثبوت اور تفصیلات طلب کر لیں. اس بارے  مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان کسان اتحاد رانا محمد ظفر طاہر نے ان سے گفتگو کی اور ڈی جی ایف آئی اے کو شوگر ملز مالکان کی طرف سے گنے کے کاشتکاروں سے سال 2018 اور 2017 میں سرکاری(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 اعلان کردہ نرخ کی بجائے کم قیمت پر خریدنے کے بارے میں بریفنگ دی اور انکوائری میں سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے اور ان کے بیانات اور ثبوت لینے کی درخواست کی. جس پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے انہیں یقین دلایا کہ وہ کسان نمائندگان سے نہ صرف ثبوت جمع کریں گے بلکہ انکوائری میں ان کا موقف بھی لیا جائے گا. دریں اثناء  آل پاکستان کسان اتحاد کی قیادت نے ضلعی صدور اور عہدیداران سے ثبوت اکھٹے کر کے مرکزی قیادت کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ ان ثبوتوں کو میگا فوڈ سکینڈل انکوائری کا حصہ بنایا جا سکے اور کسان دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -