شور کوٹ: منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا،4 ا فراد جاں بحق
شورکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شورکوٹ میں انٹرچینج کے قریب منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا، 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شورکوٹ موٹر وے انٹر چینج کے قریب منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں منی ٹرک میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق منی ٹرک فیصل آباد سے ملتان کی طرف جا رہا تھا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیندآنے کی وجہ سے پیش آیا۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔