”شوگر بروکرز دھمکی د ے رہے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف کارروائی ہو ئی تو پھر ۔۔۔“شفقت محمود نے بڑا انکشاف کر دیا

”شوگر بروکرز دھمکی د ے رہے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف کارروائی ہو ئی تو پھر ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی وزیراعظم نے خود پبلک کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین اعظم خان پر جو الزام لگارہے ہیں وہ غیر منطقی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شوگر اور آٹا اسکینڈل کے خلاف تحقیقات اور پھر انکوائری رپورٹ کا منظرعام پر لانے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم عمران خان کا تھا۔

شفقت محمود نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیےتھا، آٹے کی قلت بھی نہیں ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم نے چینی اور آٹے کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم نے ہی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اعظم خان پر الزام لگانا سمجھ سے بالاتر اور غیر منطقی ہے، 25تاریخ کی حتمی رپورٹ میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ شوگر کے بروکرز کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائی ہوئی توچینی کابحران لے آئیں گے، خسروبختیاراس وقت کابینہ کے رکن نہیں تھے، خسروبختیارکے بھائی نے تحریری طورپردیاکہ سبسڈی نہ دی جائے، جن پرالزام لگایاجارہاہے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ لاک ڈاو¿ن مزید بڑھے گا، ہم نے تعمیراتی شعبے کوکام کرنے کی اجازت دی ہے، دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی کاعمل بہت اہم ہوتاہے، بہت ساری چیزوں پرلاک ڈاو¿ن رہے گا، ہمیں سوچناہوگاکہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت نہ پیش آئے، لاک ڈاو¿ن کے باوجودلوگ گھروں سے باہرنکل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت ساری جامعات نے آن لائن کلاسزکاآغاز کیا، انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں مسائل آئے، ہمیں نہیں معلوم یہ معاملہ کب تک چلے گا، اگرمعاملہ بڑھاتوآن لائن تعلیم کی طرف جائیں گے۔

مزید :

قومی -