لاکھوں انسانوں کو بیمارہزاروں کو قتل کرنے والا کورونا کتنے افرادکی نوکوی کیلئے خطرہ ہے؟عالمی ادارے کے ایسے اعدادوشمار کے ہر ملازمت پیشہ شخص پریشان ہوجائے

لاکھوں انسانوں کو بیمارہزاروں کو قتل کرنے والا کورونا کتنے افرادکی نوکوی ...
 لاکھوں انسانوں کو بیمارہزاروں کو قتل کرنے والا کورونا کتنے افرادکی نوکوی کیلئے خطرہ ہے؟عالمی ادارے کے ایسے اعدادوشمار کے ہر ملازمت پیشہ شخص پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں انسانوں کو طبی اذیت سے دوچار کیا ہے وہیں یہ وائرس سوا ارب افراد کے روزگار کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔

مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والی وبا سے متعلق آئی ایل او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کا روز گار خطرے میں ہے وہ ایسے شعبوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اس وبا کے باعث  بندش یا دیگر خطرات لاحق ہیں۔

حتی کہ گذشتہ تین ماہ کے عرصے میں دنیا بھر میں کام کے اوقات میں سات فیصد تک کمی کر دی ہے۔ جو کم از کم 19 کروڑ 50 لاکھ کل وقتی ملازمین کے برابر ہے۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 79 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری رات انتہائی نگہداشت یونٹ میں گذاری جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔چین کے شہر ووہان میں 11 ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔


جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فرانس میں بھی وبا کے آغاز کے بعد سے ہلاکتیں 10 ہزار تک پہنچ گئی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 607 افراد ہلاک ہوئے۔
 

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے ریڈر کا کہنا تھا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں میں ہی کاروبار اور ملازمین اس سے متاثر ہوں گے۔ تاہم ایسے لوگ جو غیر محفوظ کام کرتے ہیں خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں انہیں اس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔