کورونا وائرس کے وار تیز، ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

کورونا وائرس کے وار تیز، ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
کورونا وائرس کے وار تیز، ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس صورتحال میں بھی مسلسل روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی حالات کچھ زیادہ اچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی انڈیکس 47 پوائنٹس گر گیا ، کمی کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔18 روز کے دوران ڈالرتقریبا 9 روپے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے سے زائد اضافہ ہو گیاہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4072 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 58 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 2030 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہیں تاہم ملک میں 467 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید :

بزنس -