”مشکوک افراد سے کیوں ملے؟ “ پی سی بی کے پوچھنے پر عمر اکمل نے کیا جواب دیا تھا اور پھر انہیں کن ثبوتوں کے بارے میں بتایا گیا، عمر اکمل کو کس بات کا خدشہ ہے؟ انکشاف سامنے آ گیا

”مشکوک افراد سے کیوں ملے؟ “ پی سی بی کے پوچھنے پر عمر اکمل نے کیا جواب دیا ...
”مشکوک افراد سے کیوں ملے؟ “ پی سی بی کے پوچھنے پر عمر اکمل نے کیا جواب دیا تھا اور پھر انہیں کن ثبوتوں کے بارے میں بتایا گیا، عمر اکمل کو کس بات کا خدشہ ہے؟ انکشاف سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کر کے ان پر فردجرم عائد کی جا چکی ہے جس کا انہوں نے جواب بھی جمع کرا دیا ہے اور اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کے باعث انہیں کم سے کم سزا ملنے کا امکان ہے۔
عمر اکمل کی جانب سے معطلی کے وقت تفتیشی افسران کو یہ جواب دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے کہ مشکوک افراد سے ذاتی وجوہات کی بناءپر ملا اس لئے نہیں بتا سکتا البتہ انہوں نے میچ فکسنگ کے الزام کو قبول نہیں کیا جس کے بعد ان پر مشکوک روابط کی رپورٹ نہ کرنے کا چارج لگا اور ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے کر چیک کیا گیا اور بورڈ سوائے ایک تحقیقاتی ادارے کے خط کے اور کوئی ٹھوس ثبوت نہ پیش کر سکا، جبکہ عمر اکمل کو لگتا ہے کہ انہیں سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے چارج شیٹ کو چیلنج نہیں کیا جس کی وجہ سے کم از کم 6 ماہ سزا ملنے کا امکان ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر اکمل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں سازش کے تحت پھنسایا گیا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل جب انہیں بلا کر فکسنگ کی سازش کا الزام لگایا تو انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر بورڈ کا کہنا تھا کہ اس کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور ان کی کالز کا ریکارڈ بھی پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل اور فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یہ ثبوت نہیں دکھائے بلکہ ایک تحقیقاتی ایجنسی کا صرف ایک خط دکھایا گیا جس میں بیٹسمین کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا گیا تھا، اے سی یو آفیسرز نے عمر اکمل کا فون قبضے میں لے کر چیک بھی کیا، ان سے کہا گیا کہ وہ مشکوک افراد سے ملتے رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر عمر اکمل نے کہا کہ وہ پارٹیز میں شرکت کے شوقین ہیں وہاں لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے جو ساتھ تصاویر بھی بناتے ہیں، انہیں کیا پتہ کہ کون کیسا کام کرتا ہے، بعد میں مان لیا کہ ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں مگر اس کی وجہ ذاتی ہے جو وہ بتا نہیں سکتے، البتہ اکیلے میں انہوں نے اینٹی کرپشن افسران کو اس سے آگاہ کر دیا تھا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -