بحریہ ٹاﺅن میں کورونا وائرس کے کیسز ، ملک ریاض نے پیغام جاری کر دیا

بحریہ ٹاﺅن میں کورونا وائرس کے کیسز ، ملک ریاض نے پیغام جاری کر دیا
بحریہ ٹاﺅن میں کورونا وائرس کے کیسز ، ملک ریاض نے پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ہاوسنگ سوسائٹی ” بحریہ ٹاﺅن “ لاہور کے سیکیورٹی گاڈز میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر گرم ہیں اور دعوے کیے جارہے ہیں کہ اسے عام شہریوں کیلئے بند کر دیا گیاہے اور صرف رہائشیوں کو ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ان خبروں کے پیش نظر بحریہ ٹاﺅن کے مالک ” ملک ریاض “ نے زبردست پیغام جاری کر دیاہے اور ایسی خبروں کے حوالے سے وضاحت بھی پیش کر دی ہے ۔

ملک ریاض کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”بحریہ ٹاﺅن لاہور میں کورونا مریضوں کے سامنے آنے والی خبروں کے حوالے سے میں یہ چیز بھی ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتاہوں کہ ان مریضوں میں وائرس کی شناخت اس وقت ہوئی جب بحریہ ٹاﺅن نے ان لوگوں کے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال سے کروائے اور اخراجات برداشت کیے ، ان ٹیسٹوں کے اخراجات عام عوام کی دسترس سے باہر ہیں ۔

ایک ٹیسٹ کا خرچ لگ بھگ آٹھ سے نو ہزار روپے ہے ، بحریہ ٹاﺅن اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ یقینی بنا رہاہے کہ زیادہ سے زیادہ جتنا بھی ممکن ہو سکے لوگوں کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے بشمول قرنطینہ سینٹرز اور پاکستان بھر میں ہمارے جدید ہسپتال بھی اس میں شامل ہیں ۔

ہم کسی غیر ضروری مشہوری اور خوف ہراس پھیلائے بغیر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، یہ قدم اس مہلک وائرس کے دوران خطرے میں موجود لوگوں کیلئے ہماری فلاح و بہبود کی کاوشوں کا ایک حصہ ہے ،یہ وقت اکھٹے ہوکر اس مشکل کا سامنا کرنے کا ہے ۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے اسلام آباد میں جراثیم کش سپرے جاری ہے جبکہ بحریہ ٹاﺅن ہرممکن مدد ضلعی انتظامیہ کو بھی فراہم کر رہاہے ۔

مزید :

قومی -