لاہور کے شہریوں نے لاک ڈاﺅن کی دھجیاں اڑا دیں ، سڑکوں پر کیا صورتحال ہے ؟ پریشان کن خبر

لاہور کے شہریوں نے لاک ڈاﺅن کی دھجیاں اڑا دیں ، سڑکوں پر کیا صورتحال ہے ؟ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے جس کے بعد تعداد 2030 تک جا پہنچی ہے اور 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کیا گیاہے اور آج اس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کروانے کا بھی فیصلہ ہواہے تاہم اس کے باوجود لاہور کے شہریوں نے لاک ڈاﺅن کی دھجیاں اڑا دیں ہیں جس کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشات میں اضافہ ہو گیاہے ۔
اقوام متحدہ سے ایوارڈ یافتہ صحافی بینظیر شاہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہر کسی کو حیران پریشان کر دیاہے ، انہوں نے لکھا کہ ” مجھے کچھ دیر کیلئے باہر جانے کا اتفاق ہوا لیکن میں یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ جیل روڈ پر ٹریفک جام تھی اور کینال روڈ پر بھی بھاری تعداد میں ٹریفک چل رہی تھی ، لاہور میں ہو کیا رہاہے ؟ لاک ڈاﺅن تو ابھی ختم نہیں ہواہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون پر عملدرآمد کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم اب یہ شہریوں پر ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں حکومت کی مدد کریں ۔