انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کی ورلڈکپ شرٹ کتنے پاﺅنڈ میں نیلام ہوئی؟ زبردست خبر آ گئی

انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کی ورلڈکپ شرٹ کتنے پاﺅنڈ میں نیلام ہوئی؟ زبردست خبر آ ...
انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کی ورلڈکپ شرٹ کتنے پاﺅنڈ میں نیلام ہوئی؟ زبردست خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوز بٹلر کی یادگاری رولڈکپ شرٹ 65 ہزار برطانوی پاﺅنڈ میں نیلام ہو گئی ہے اور یہ تمام رقم کورونا سے کیلئے قائم فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر نے کورونا وائرس کیخلاف قائم فنڈ میں رقم جمع کرانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے فائنل میچ میں استعمال کی جانے والی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ شرٹ 65 ہزار پاﺅنڈ میں نیلام ہو گئی ہے اور یہ رقم وائرس کیلئے فنڈ میں دیں گے تاکہ انگلینڈ میں میڈیکل کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ جوز بٹلر نے یہ شرٹ پہن کر فائنل کھیلا اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بٹلر کی اس شرٹ کیلئے 82 لوگوں نے بولی لگائی اور سب سے زیادہ 65,100 پاؤنڈز کی بولی دینے والے کو یہ شرٹ نیلام کی گئی۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ ان کے لیے بہت اہم ہے لیکن جس مقصد کے لیے اس کو نیلام کیا گیا وہ سب سے خاص ہے۔

مزید :

کھیل -